جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! یہ محاورہ یقیناً سب نے ہی سنا ہوگا اور اس کی کئی مثالیں بھی دیکھیں ہوں گی لیکن اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر لوگوں کی حیرانی کی انتہا نہ تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو بھارت کے کسی شہر کی ہے ، ویڈیو میں ایک خاتون پر اپنی ہی گلی میں گھر کے سامنے پلاسٹک کا واٹر ٹینک آگِرتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے گھر کے باہر موجود ہیں اور کچھ کھا رہی ہیں، وہ گھر کی جانب لوٹ رہی ہوتی ہیں کہ کسی گھر کی چھت سے ان پر پلاسٹک کی ٹینکی آگرتی ہے۔
بظاہر دیکھنے سے ایسا لگا جیسے خاتون اس کے نیچے دب گئی ہوں، ٹینکی گرتے ہی فوراً ایک دو مرد حضرات بھاگے آتے ہیں لیکن ٹینکی میں سوراخ سے خاتون باہر نکل آتی ہیں۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ خاتون کے پاس کھڑے مرد اوپر کی جانب دیکھ کر کسی کو کچھ کہہ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں