تازہ ترینسیاسیات

90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سب سے پہلے سینیٹ آف پاکستان ٹوٹے گا، بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ 90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سب سے پہلے سینیٹ آف پاکستان ٹوٹے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹ آف پاکستان صوبائی اسمبلیوں سے بنتا ہے، اگر صوبائی الیکشن 90 دن  میں نا ہوئے تو سب سے پہلے سینیٹ آف پاکستان ٹوٹےگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی دفعہ لوگ آٹے اور راشن کی لائن میں جاں بحق ہوئے، لیکن شریف خاندان اپنا تکبر پوری قوت سے استعمال کر رہا ہے، اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو تباہ کردیا اور لوگوں کو آتے کی لائنوں میں کھڑا کروادیا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو فراڈ کیا وہ سب کے سامنے ہے، آئی جی پنجاب خود انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے ان کی رپورٹ کیسے مان لیں، کل کوئی اور آئی جی رپورٹ دے گا تو کیا الیکشن نہیں ہونگے۔

ماہر قانون نے کہا کہ ضیا الحق کے حادثے کے وقت آئین معطل تھا، مشرف کے دور میں بھی بینظیر کی شہادت کے وقت ایمرجنسی تھی، ان حالات کو آج کے حالات سے مماثلت نہیں دی جاسکتی ہم آئین معطل کرنےوالوں کو دیکھ لیں گے ۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کے وکلا نے فیصلہ کیا ہے ہم آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہدکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کوبتائے جن محلات میں وہ رہتے ہیں اس کی رسیدکہاں ہے، نواز شریف این آراو کے بغیر عدالتوں میں پیش ہو کر دکھا دے لندن میں رہنے والا زمان پارک میں رہنے والے عمران خان کو بزدل اور خودکو بہادر کہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button