بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی بڑی کمی آگئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 55 ڈالر کی کمی سے 2552 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کی کمی سے دو لاکھ 66 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگئی
صرافہ مارکیٹ میں فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4716 روپے کی کمی سے دو لاکھ 9 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔