متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے زرخیزی کے قوانین تبدیل کرتے ہوئے ملک میں مقیم غیر مسلم جوڑوں اور غیر شادی شدہ افراد کو بھی ’ان وائٹرو فرٹیلیٹی (آئی وی ایف) کے ذریعے بچوں کی پیدائش کی اجازت دے دی۔
اماراتی حکومت نے ملک میں ’سروگیسی‘ کرائے کی کوکھ کے عمل کو بھی قانونی قرار دے دیا، اب کوئی بھی خاتون کسی دوسری خاتون کے بچے کو کرائے کی کوکھ کے ذریعے جنم دے سکیں۔
اس سے قبل یو اے ای میں کرائے کی کوکھ یعنی ’سروگیسی‘ قانونی جرم تھا لیکن اب کوئی بھی خاتون کسی دوسری خاتون کے بچے کو جنم دے سکیں گی۔
اسی طرح اماراتی حکومت نے غیر شادی شدہ خواتین کو جوانی میں اپنے زرخیز انڈے محفوظ کروانے سمیت مرد حضرات کو بھی اپنے اسپرم محفوظ کروانے کی اجازت دے دی۔
ماہرین کی جانب سے اماراتی زرخیزی قوانین میں تبدیلی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے یو اے ای کے لیے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔