جرم کہانی

سیاستدان نے کارنر میٹنگ میں نوجوانوں پر گولیاں چلا دی

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے تحصیل صدر تیمور خان خٹک کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ایک نوجوان نے تیمور خٹک کے خطاب کے دوران آوازیں کسیں، جس پر تیمور خٹک طیش میں آگئے اور محافظ کو فائرنگ کا کہا۔

تیمور خٹک علاقہ شابڑہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

اس دوران نوجوان نے آواز لگائی ”جھوٹ بول رہے ہیں“۔

زخمی نوجوانوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں امداد حسین اور ششتی گل شامل ہیں۔
شابڑہ کے مکینوں نے کل اے این پی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلانات مساجد سے کئے گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اے این پی نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے تیمور خٹک کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

تیمور خٹک نے کہا کہ عوامی نشنل پارٹی کے ورکرز شابڑہ چوک میں جھنڈا لگا رہے تھے، اس دوران ہمارے کارکنوں کو گالیاں دی گئیں۔تیمور خٹک نے کہا کہ زخمی شخص نے خود کو زخمی کیا ہے، اسے ہماری ہی گاڑی میں ہسپتال لایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شابڑہ کے عوام ہمارے بھائیوں جیسے ہیں، فائرنگ ہمارے کسی بھی گن مین نے نہیں کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button