پاکستان

سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کو گرفتار کر لیا گیا

سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مطیع اللّٰہ جان کو گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ میں منتقل کیا گیا ہے۔

مطیع اللّٰہ جان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

مطیع اللّٰہ جان کے خلاف ابھی تک کسی درج مقدمے کی نقل فراہم نہیں کی گئی ہے۔

کمیٹی ٹو پرٹیکٹ جرنلسٹ کی طرف سے مطیع اللّٰہ جان کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے صحافی مطیع اللّٰہ جان کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ انہیں اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کی کوریج پر گرفتار کیا گیا ہے، صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے یہ آمرانہ اقدامات بند ہونے چاہئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button