سپورٹس

عابد علی کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد دوسرے میں بھی سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے مایہ ناز بلے باز عابد علی نے ڈیبیو کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری سکور کرڈالے، اس طرح وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے اور مجموعی طور نویں بیٹسمین بن گئے ہیں.
عابد علی نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے سنچری سکور کی تھی۔
قابل فخر بلے باز نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنائی تو وہ ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری سکور کرنے والے دنیا کے پہلے مرد کھلاڑی بنے تھے۔
اب کراچی ٹیسٹ میں بھی سنچری کر کے عابد علی پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے ڈیبیو کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری سکور کی ہے۔
اس سے قبل یہ کارنامہ اظہرالدین، بل پونزفورڈ، ڈاگ والٹرز، ایلون کالی چرن، گریگ بلیویٹ، ساروو گنگولی، روہت شرما اور جمی نیشام بھی انجام دے چکے ہیں۔
بھارت کے سابق کپتان اظہرالدین دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے ابتدائی تین ٹیسٹ میچز میں سنچریاں سکور کیں۔

Leave a Reply

Back to top button