پاکستان

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

دونوں کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button