Uncategorized

نواز شریف واپس ضرور آئیں گے. مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نواز شریف کا ملک ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن جب سمجھے گی کہ میاں نواز شریف واپس آئیں تو وہ ضرور آئیں گے اور اپنی جماعت کو لیڈ کریں گے ، بیٹے کی شادی میں جانے کی اجازت مانگی نہ مانگ سکتی ہوں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا حکومت کی تین سال کی کارکردگی تو ہے ہی نہیں ، اب آئندہ الیکشن جیتنے کیلئے جو جو بھی ان کے راستے میں آرہا ہے وہ اسے ہٹانا چاہتے ہیں ،ان کا کام صرف اپوزیشن کو تنگ کرنا ہے ، لیکن اب حالات ماضی جیسے نہیں ہی یہ نا اہل اور زبردستی مسلط کردہ حکومت ہے.
انہوں نے کہا گزشتہ تین سال میں کسی نے سنا کہ آٹا یا چینی سستی ہوئی ہو ، اس حکومت میں احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے ، اس حکومت کے انتقام کے سامنے پیش ہونا کوئی عقلمندی نہیں ہے ، ان سے بات تک نہیں ہو سکتی ، مفاہمت تو دور کی بات ہے ۔
مریم نواز نے کہا حکومتوں کی کارکردگی اچھی اور بری ہوتی ہے مگر نا اہلوں کی کارکردگی ہوتی ہی نہیں ، اس کو کارکردگی نہیں بربادی کہنا چاہئے ،حکومت نے عوام دشمنی کی مثال قائم کر دی ۔

Leave a Reply

Back to top button