Uncategorized

وزیر اعظم جیالا، وزیر اعلی پنجاب بھی جیالا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پیپلز پارٹی کو ایک سازش کے تحت پنجاب میں نقصان پہنچایا گیا۔صدر زرداری نے مشرف کو بھگایا، ہم اس نالائق کو بھگائیں گے، عوامی حکومت عوامی مسائل حل کرےگی، اس وقت ملک میں تاریخی غربت، بےروزگاری اور مہنگائی ہے، ہم نے اپنے دور میں تنخواہوں میں120فیصد اور پینشن میں100فیصد اضافہ کیا، فوجی جوانوں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا۔
میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا میلسی کے عوام نےثابت کردیا کہ پنجاب کا بھٹو زندہ ہے، آپ نے ذوالفقار علی بھٹو، شہید رانی اور آصف زرداری کاساتھ دےکر تاریخ رقم کی، آج میں پھر آپ کی مدد مانگنےکے لیے آیا ہوں۔ آپ ہمارا ساتھ دیں، ہم پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، امید ہے آپ عوامی حکومت بنا کر دیں گے، صرف جیالا وزیراعظم نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب بھی چاہیے،اس کے لیے پنجاب کے جیالوں کو جاگنا ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا عمران خان نے عوام کے پیٹ اور جیب پرڈاکا ڈالا،ہم حساب لیں گے، خود چینی، آٹا اور تیل چور نکلا،اب روزگار چور بھی نکلا ہے، عمران نے 1 کروڑ نوکری دینےکا وعدہ کیا تھا،پوچھتا ہوں کتنا روزگار ملا ؟ عمران خان نے20 ہزار خاندانوں کو بےروز گار کردیا ہے، بے روزگاری کے خلاف عدالتوں اور پارلیمنٹ میں مقابلہ کریں گے، ظالم حکمران کو روزگار چوری نہیں کرنے دیں گے، ہمیں موقع دیا تو پہلی ذمہ داری روزگار دینا ہوگی۔

Leave a Reply

Back to top button