جرم کہانیپاکستان

ٹھٹھہ میں انسانیت قتل،لڑکی کاجسد خاکی قبرسےنکال کربےحرمتی

ٹھٹھہ میں مکروہ فعل سے انسانیت کا قتل کر دیا گیا . نامعلوم شخص نے 14 سالہ لڑکی کا جسد خاکی قبر سے نکال کر بے حرمتی کی اور میت کھیت میں بغیر کفن پھینک کھیت میں پھینک د ی. واقعہ ضلع ٹھٹھہ کے علاقے غلام اﷲ کے نواح میں پیش آیا
نواحی گوٹھ اشرف چانڈیو کے رہائشی محنت کش رمضان چانڈیو کے مطابق اس کی14 سالہ بیٹی آمنہ گذشتہ روز انتقال کر گئی تھی جس کی کل11 بجے تدفین کی گئی۔ صبح گاؤں والے قبرستان گئے تو قبر کو کھلا پایا اور لڑکی کی میت غائب تھی۔
اطلاع پر گاؤں کے لوگ بڑی تعداد میں پہنچ گئے جنھوں نے اطراف میں تلاش شروع کی تو قریب واقع گنے کے کھیت سے آمنہ کا جسد خاکی مل گیا. جس کے آدھے جسم پر کفن بھی نہیں تھا۔
بعد ازاں پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ ڈاکڑوں کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پیر کو ملے گی. لڑکی کے والد کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے .
ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان نے ورثا کو یقین دہانی کروائی کہ مجرم بچ نہیں سکیں گے .

Leave a Reply

Back to top button