پاکستان

پاکستان میں آج رواں سال کا آخری سپر مون کس وقت عروج پر ہوگا؟

پاکستان میں آج رواں سال کا آخری سپر مون دیکھا جائے گا، سپر مون کے دوران چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 28 منٹ پر سپر مون اپنے عروج پر دیکھا جاسکے گا۔

ڈاکٹرجاوید اقبال نے بتایا کہ سپرمون اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے قریب ترین فاصلے پر آجاتا ہے، سپرمون کے دوران زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہو جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button