پاکستان

پبلک اور پرائیوٹ اسکول انتظامیہ سے کورونا ویکسی نیشن رپورٹس طلب

محکمہ تعلیم پنجاب نے پبلک اور پرائیوٹ اسکولز انتظامیہ سے کورونا ویکسی نیشن رپورٹس طلب کرلیں۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولز انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسکولز انتظامیہ 18 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبا کی کورونا ویکسی نیشن رپورٹ جمع کرائے۔
مراسلے میں طلبا و طالبات کی علیحدہ علیحدہ رپورٹ پرفارمہ کے ساتھ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو بھی رپورٹ جمع کرانے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ این سی او سی اور صوبائی حکومتوں نے ملک میں کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بند کرنے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button