تازہ ترینخبریںسپورٹس

پہلا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سپر 12 راؤنڈ میں دونوں ٹیموں نے چار، چار میچوں میں فتح حاصل کی تھی لیکن بہتر اوسط کی بدولت انگلینڈ نے گروپ 1 میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوطبی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور انجری کا شکار جیسن روئے کی جگہ سیم بلنگز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جیسن روئے انجری کے سبب بقیہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

سپر 12 راؤنڈ میں دونوں ٹیموں نے چار، چار میچوں میں فتح حاصل کی تھی لیکن بہتر اوسط کی بدولت انگلینڈ نے گروپ 1 میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے

انگلینڈ: اوئن مورگن(کپتان)، جوز بٹلر، جونی بیئراسٹو، سیم بلنگز، معین علی، ڈیوڈ ملان، لیام لیونگسٹن، کرس جورڈن، کرس ووکس، عادل رشید ، مارک وُڈ

Leave a Reply

Back to top button