Uncategorized

چنائی میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 14 افراد ہلاک

تامل ناڈو حکومت نے چنئی سمیت 20 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب مزید بارشوں کے پیش نظر شہر میں دو دن کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی. مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ طوفان کے پیش نظر پروازیں معطل کر دیں گئیں متعدد گھروں کو نقصان بھی پہنچا .
تامل ناڈو کے مختلف حصوں میں بدھ کی شام شدید بارش ہوئی۔ خلیج بنگال پر بنتے ہوا کے دباؤ کے باعث ریاست میں اگلے دو دنوں تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


تامل ناڈو حکومت نے چنئی سمیت 20 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب مزید بارشوں کے پیش نظر شہر میں دو دن کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔


کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چنئی میں شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں مدد کریں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ “چنئی میں مسلسل بارش پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ ریاست میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں اور کانگریس کارکنوں سے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔”

Leave a Reply

Back to top button