پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ختم

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ختم ہو گیا۔

فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججز نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر بھی غور کیا گیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس ہوا۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اجلاس میں شریک نہیں تھے۔

جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کے باعث فل کورٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button