Uncategorized

کابل میں خواتین کا مظاہرہ، صدارتی محل میں داخل ہونیکی کوشش ناکام

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین مظاہرین کی صدارتی محل میں داخل ہونے کی کوشش طالبان فورسز نے ناکام بنا دی گئی .مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان نے صدارتی محل جانے سے روکنے کے لیے آنسو
گیس کا استعمال کیا ہے۔
طالبان نے اعلان کیا تھا کہ خواتین سرکاری اداروں میں کام کر سکتی ہیں انہیں کوئی اعلیٰ عہدہ نہیں دیا جائے گا۔اس اعلان کے بعد خواتین سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے حقوق کے
تحفظ کو یقینی بنائیں۔
سول سوسائٹی کی کارکن ترنم سعیدی نے کہا کہ خواتین کے فعال کردار کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ لہٰذا مستقبل کی حکومت اور کابینہ میں خواتین کی سیاسی شرکت پر غور کیا جانا چاہئے۔
سول سوسائٹی کی کارکن رضیہ نے کہا کہ ہم اسلامی قانون کے تحت مردوں کی طرح کام کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button