انتخاباتتازہ ترین

پیپلز پارٹی نے ہمارا مینڈیٹ قبول نہیں کیا، وسیم اختر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے یہ شکایت ہے سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ قبول نہیں کیا گیا۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ جو معاہدہ ہوا ہے اس پر شق وار عمل ہو، معاہدے میں یہ باتیں طے ہوئی ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ وہ قبول کریں اور ہم ان کا قبول کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ وفاقی حکومت سمیت تمام اداروں کو اپنے خدشات سے آگاہ کریں، سندھ حکومت کا حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن آنے کہ بعد کوشش کی الیکشن کمیشن کیساتھ بیٹھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو کہا ہمارے خدشات کو سنا جائے، ہم نے چیف سیکریٹری صاحب سمیت متعلقہ افسران کو مختلف خطوط لکھے، جنوری کے آخر میں سندھ ہائیکورٹ گئے، مردم شماری کے معاملے پر پچھلی اور موجودہ حکومت سے بھی بات کی، الیکشن کمیشن نے ہماری بات نہیں سنی تو ہم عدالت گئے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی دیکھا ہوگا پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کا کیا ہوا، کوئی بھی سیاسی جماعت اس الیکشن سے مطمئن نہیں ہے، ہم الیکشن کمشنر صاحب سے ملنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button