پاکستانتازہ ترین

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 35 فیصد سے متجاوز

راولپنڈی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 94 فیصد، لاہور میں 8 اعشاریہ 5 فیصد اور اسلام آباد میں 6 اعشاریہ 95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح 35 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔

وفاقی حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز 8 ہزار 63 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 2 ہزار 846 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتِ حال پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس آج 10 بجے ہو گا۔

ادھر راولپنڈی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 94 فیصد، لاہور میں 8 اعشاریہ 5 فیصد اور اسلام آباد میں 6 اعشاریہ 95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 90 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملکی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح 8 اعشاریہ 16 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button