پاکستان

کرم میں مخالف گروہوں کے درمیان 10 دنوں کیلئے سیز فائر ہوگیا: وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہےکہ کرم میں مخالف گروہوں کے درمیان 10 دنوں کے لیے سیز فائر ہوگیا۔

علی امین گنڈا پور نے ضلع کرم کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی خوش آئند اقدام ہے، علاقے میں پائیدارامن اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرم میں مخالف گروہوں کے درمیان 10 دنوں کے لیے سیز فائر ہوگیا ہے، نقصانات کے ازالے کے لیے تخمینہ لگایا جارہا ہے جب کہ محفوظ نقل و حمل کے لیے سکیورٹی پلان پربھی کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملوں اور قبائل کی جھڑپوں میں مجموعی طور پر 102 افراد جاں بحق اور 138 زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button