امور خانہ داریخواتین

کچن کا بند سنک یوں بھی کھولا جاتا ہے

ویب ڈیسک: بچے ہوئے غذائی اجزاء اور چکنائی سے اکثر کچن کا سنک بند ہو جاتا ہے جو خواتین کے لئے الجھن اورپریشانی کا باعث بنتا ہے۔ اگر آپ کو کبھی اس مسئلے کا سامنا کر نا پڑے تو اس سے گھبرانے کے بجائے یہ آسان ترکیب آزما کر دیکھیں۔
جب آپ دیکھیں کہ کچن کے سنک کا پانی مناسب طریقے سے خارج نہیں ہو رہا یا سنک بالکل ہی بند ہو گیا ہے تو اسمیں آدھا کپ بیکنگ سوڈا ڈالیں، اس کے بعد آدھا کپ سرکہ ڈال دیں۔ سنک کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں اور پانچ منٹ بعد اس میں گرم پانی بہا دیں۔ لیجئے! آپ کا بند سنک کھل گیا، اب جتنے مرضی برتن صاف کریں۔
یہ بھی پڑھیں! گھر میں کلینر بنائیں، پیسے بچائیں

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button