پاکستانتازہ ترین

کیچ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 10 فوجی شہید

بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 اہلکار شہید ہوگئے اور ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا اور کئی زخمی ہوگئے’۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب کے دوران 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا’۔

بیان کے مطابق ‘کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا اور واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے’۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، چاہے اس کے لیے جو بھی قیمت چکانی پڑے’۔

اس سے قبل 24 دسمبر کو ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک منظر عباس اور خضدار سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالفتح شہید ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ’سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے‘۔

یہ ایک مہینے کے دوران صوبے میں ہونے والا اس قسم کا دوسرا واقعہ تھا۔

اسی طرح 14 دسمبر کو پاک-ایران سرحد کے قریب قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

13 نومبر کو بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلی جنس اطلاع ملنے پر ہونے والے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی شہید ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button