Uncategorized

یرغمالیوں کی حالت نازک، جنگ بندی کے علاوہ رہائی کا کوئی آپشن نہیں

اسرائیلی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی چیفس نے وزیرِ اعظم نتین یاہو کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی حالت نازک ہے، جنگ بندی کے علاوہ رہائی کا کوئی آپشن نہیں ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنرل نے کہا ہے کہ بیشتر یرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کے سبب آدھا رہ گیا ہے۔

اسرائیلی جنرل کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں موسمِ سرما میں یرغمالیوں کی زندگی پر سوالیہ نشان ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے قیصریہ قصبے کی رہائش گاہ پر فلیش بموں سے حملے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button