تازہ ترینفن اور فنکار

بھارتی فلم انڈسٹری کی وہ حسینائیں جو منظر عام سے غائب ہو گئی تھی

بھارتی فلم انڈسٹری ایک ایسی فلم انڈسٹری ہے جو ایشیا میں حسیناؤں کی حوالے سے جانی جاتی ہے ۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنا بھارت کی آدھی نوجوان نسل کا خواب ہوتا ہے اور اس انڈسٹری میں ڈیبیو دینے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ۔ ہاں اگر حسینائیں سہی سے پاپڑ نہ بیل سکیں تو وہ منظر عام سے بہت جلد غائب ہو جاتی ہیں ۔ بالی وڈ کی بہت سی حسینائیں ایسی بھی ہیں جو اس دنیا میں قدم رکھنے کے باوجود اس مقام پر اپنے قدم جما نہ سکیں اور غائب ہوگئیں۔ لیکن ہم آپ کے سامنے صرف تین حسیناؤں بارے میں بات کریں گے ۔

1۔ مالنی شرما:

بالی وڈ حسینائیں جو اچانک غائب ہوگئیں
2002 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’راز‘ میں بپاشا باسو اور ڈینو موریا کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مالنی شرما کا نام اس فہرست میں شامل ہے۔

مالنی شرما

اداکارہ نے ’راز‘ میں ایک بدروح کا کردار نبھایا تھا اور صرف ایک ہی کردار ان کی پہچان بن گیا تھا، اس کے بعد انہوں نے دو ٹی وی شوز میں کام کیا لیکن پھر اچانک شوبز انڈسٹری سے غائب ہوگئیں

خیال رہے کہ ان دنوں اداکارہ کے متعلق یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ 2024 میں آنے والی فلم ‘ہیٹ اسٹوری 5’ میں کیمیو کرتی نظر آئیں گی۔

2۔ گایتری جوشی:

بالی وڈ حسینائیں جو اچانک غائب ہوگئیں
2004 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’سودیس‘ میں شاہ رخ کان کے ساتھ بطور ہیروئن نظر آنے والی اداکا رہ گایتری جوشی عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے کے باوجود اب فلم انڈسٹری سے غائب ہیں، وہ ’مس انڈیا ‘ ٹاپ 5 کی فہرست میں شامل ہونے میں بھی کامیاب رہیں تھیں، انہیں ملک کے لیے 4 مختلف ایوارڈز ملے تھے لیکن شادی کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

گایتری جوشی

3۔ نندنی سنگھ:

بالی وڈ حسینائیں جو اچانک غائب ہوگئیں
نندنی سنگھ نے ڈینو موریا کے ساتھ ‘پلیٹ فارم’، گووندا کے ساتھ ‘ایک اور ایک گیارہ’ جیسی فلموں میں کام کیا اور شائقینِ فلم کو اپنی اداؤں سے اور نٹ کھٹ اداکاری سے اپنا دیوانہ بھی بنا لیا تھا۔ نندنی نے فلموں کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں بھی کام کیا، وہ آخری مرتبہ سال 2015 میں ‘کوڈ ریڈ تلاش’ میں نظر آئیں اور اس کے بعد ان کے مداح ان کو اسکرین پر دیکھنے کیلئے ترس گئے۔

نندنی سنگھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button