پاکستانتازہ ترین

وانا میں امن احتجاجی مظاہرہ، مقامی رہنماؤں کا خطاب

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام لوئر وزیرستان وانا میں پیغام امن احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر جے یوآئی وانا کے ضلعی امیر مولانا میر زاجان اور جنرل سیکرٹری مولانا رفیع الدین وزیر ودیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ قرارداد پیش کی۔

(1) قیام امن حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے اس س پر ہجوم عوامی طاقت کی وساطت سے پورے ضم شدہ اضلاع بالخصوص لوئر وزیرستان میں حکومت امن قائم کیا جائے۔

(2) جے یوآئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیرستان میں تمام منشیات پر مکمل پابندی لگادی جائے اور منشیات کے تمام مراکز ختم کئے جائے۔

اور ساتھ ہی کالے شیشے، بھتہ خوری اور اغواء گردی کا روک تھام کیا جائے۔

(3) مقامی قائدین نے کہا کہ ساؤتھ وزیرستان کے دو ضلعوں کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہےاس کو عملی جامہ پہنایا جائے اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر لوئر وزیرستان منتقل کئے جائے۔

نیز جنوبی وزیرستان کے دو قومی سیٹوں کو برقرار رکھا جائے اور صوبائی سیٹوں کو بڑھادیا جائے۔

(4) انگور اڈہ گیٹ پر تجارت اور آمدورفت کیلئے تمام تر سہولیات مہیا کیا جائے۔

(5) گومل زام روڈ کو از سر نو تعمیر کیا جائے۔

(6) حکومت کو چاہیئے کہ لوئر وزیرستان کے سرکاری تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز ناگفتہ بہ ہے ان کو مکمل طور پر فعال کیا جائے نیز ملک کے تعلیمی اداروں میں ہمارے کوٹہ بحال کیا جائے۔

(7) ہم مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیرستان کا منتخب ایم این اے علی وزیر کے تمام مقدمات ختم کرکے فوراً رہا کیا جائے۔

دوسری جانب جے یوآئی رہنماؤں نے طارق کرے خیل، جمشید کاکا خیل کے اغواء کی کی شدید مذمّت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان دو اغواء افراد کی رہائی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button