اہم واقعاتتازہ ترینخبریں

08 دسمبر کے اہم واقعات

واقعات

2009ء – پاکستان کے شہر ملتان میں آئی۔ ایس۔ آئی۔ کے دفتر کے باہر دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔
1886ء – امریکن فیڈریشن آف لیبر کا قیام عمل میں آیا۔
1941ء – پرل ہاربر پر حملے کے فوراً بعد جاپان نے ہانگ کانگ پر قبضہ کر لیا۔
1941ء – جنگ عظیم دوم: چین نے جاپان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔
1963ء – حسین شہیدسہروردی کو ڈھاکا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
1966ء – امریکا اور روس کے درمیان خلا میں نیوکلیئر ہتھیار استعمال نہ کرنے کا معاہدہ طے پایا۔
1993ء – صدر بل کلنٹن شمالی امریکی آزاد تجارت کے معاہدے نافٹا،این اے ایف ٹی اے ،کے قانون پر دستخط کیے۔

ولادت
1832ء – بیورنستار بیورنسن، نارویجن فرانسیسی مصنف اور ڈراما نگار
1935ء – دھرمیندر، بھارتی اداکار، پروڈیوسر اور سیاست دان
1947ء – تھومس چیک، امریکی کیمسٹ اور ماہر تعلیم
1953ء – کم بیسینجر، امریکی اداکارہ
1986ء – عامر خان (مکے باز)، انگریز باکسر
1925ء – معروف اُردو شاعر ناصر کاظمی انبالہ میں پیدا ہوئے۔
1946ء – رانی، معروف پاکستانی اداکارہ

وفات
1864ء – جارج بول، انگریز ماہر ریاضی اور فلسفی
1954ء – گلیڈس جارج، امریکی اداکارہ
1978ء – گولڈا مئیر، وزیر اعظم اسرائیل
2013ء – جان کونفورتھ، آسٹریلوی انگریز کیمسٹ اور ماہر تعلیم
1974ء – معروف عالم دین مولانا ظفراحمد عثمانی وفات پاگئے۔

تعطیلات و تہوار

Leave a Reply

Back to top button