اہم واقعاتتازہ ترینخبریں

10 دسمبر کے اہم واقعات

واقعات

1901ء – آج تاریخ میں پہلی دفعہ نوبل انعامات تقسیم کیے گئے۔
1930 – طبیعیات میں نوبل انعام جیتنے والے پہلے بھارتی اور جنوب ایشیائی سائنس دان سی وی رامن کو نوبل انعام برائے طبیعیات سے نوازا گیا۔ ۔
1948 – اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کا عالمی قانون منظور کر لیا۔
1979ء -پاکستانی طبیعیات دان ڈاکٹر عبد السلام کو طبیعیات کا نوبل انعام دیا گیا وہ یہ انعام جیتنے والے پہلے پاکستانی تھے۔
1996 – جنوبی آفریقی صدر نے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت وہاں سفید فام لوگوں کی اجاراداری ختم ہوئی۔
2000ء – سابق وزیر ا‎عظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے خاندان سمیت سعودی عرب میں جلا وطنی اختیار کر لی۔
2009ء – جیمز کیمرون کی فلم اواتار نے ہالی وڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔
2014ء – سوات پاکستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو نوبل امن انعام دیا گیا۔
1988ء – آرمینیا میں چھ اعشاریہ نو کے شدت کے زلزلے پینتالیس ہزار افرادہلاک ہو گئے
1978ء – اسرائیلی وزیر اعظم مناحم بیگن اور مصری صدر انورسادات کو نوبل امن انعام دیاگیا ۔
1948ء – اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حقوق انسانی کا عالمی ڈکلیئریشن اختیار کیا ۔

ولادت
1963ء – اسکواش کے شہرہ آفاق کھلاڑی جہانگیر خان کراچی میں پیدا ہوئے ۔
1878ء – تحریک آزادی کے نامور رہنما مولانا محمد علی جوہر رام پور میں پیدا ہوئے ۔

وفات
1971ء – سوار محمد حسین ،نشان حیدر، نے ظفر وال شکر گڑھ کے نزدیک جام شہادت نوش کیا ۔
1896ء – سوئیڈش سائنس دان اور صنعت کار الفریڈنوبیل کا انتقال ہوا ۔
1874ء – اُردو کے مشہور شاعراورمرثیہ نگار میر انیس کا لکھنؤ میں انتقال ہوا ۔
2000ء – شائستہ اکرام اللہ ، پاکستانی سیاست دان اور سفارت کار

تعطیلات و تہوار

Leave a Reply

Back to top button