تازہ تریندنیا

روس نے امریکا کو سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

 روسی یوم بحریہ کی تقریب کے موقعے پر جاری کردہ نئی ‘نیول ڈاکٹرائن’ کے مسودے میں امریکا کو  روس کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

روسی صدر کی جانب روسی یوم بحریہ کے موقعے پر نئی ‘نیول ڈاکٹرائن’ کے مسودے پر دستخط کیے گئے۔

نئی ‘نیول ڈاکٹرائن’ کے مطابق بحر منجمند (آرکٹک اوشیئن) اور بحیرہ اسود (بلیک سی) سمیت  بین الاقوامی سمندروں پر  آمریکا کی جانب سے اپنا تسلط قائم کرنے کے حکمت عملی اور نیٹو اتحادی افواج کی روسی سرحدوں کے قریب نقل و حرکت امریکا کو روس کے لیے سب سے بڑا خطرہ بنا دیتی ہے۔

پچپن صفحات پر مبنی ‘نیول ڈاکٹرائن’ میں روسی بحریہ کے تزویراتی مقاصد کے ساتھ روس کو عالمی بحری طاقت  بنانے کے عزم کا اعادہ کا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button