تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

100 جلتی موم بتیاں منہ میں رکھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

دوسروں سے منفرد بننے کے لئے بعض لوگ ایسے کام کر جاتے ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والے امریکی شخص نے منہ میں جلتی موم بتیوں کا ڈھیر لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نامی شخص نے اپنے منہ میں جلتی ہوئی 100 موم بتیاں ڈالیں اور پھر ان کو اپنے منہ میں 30 سیکنڈ تک رکھ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ڈیوڈ رش کے ایڈونچر کی تعریف کی اور بہت سے نوجوانوں نے اسٹنٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Back to top button