پاکستان

ملک بھر سے 87 افسران و اہلکار بلیک لسٹ کردیئے گئے

لیبیا اور یونان کشتی حادثے کی رپورٹ کے بعد ایف آئی اے نے ملک بھر سے 87 افسران واہلکار وں کو شعبہ امیگریشن میں تعیناتی کے حوالے سے بلیک لسٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جاری احکامات میں کانسٹیبل سے لیکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سطح کے اہلکار و افسران کو بلیک لسٹ کیا گیا، بیلک لسٹ کئے گئے اہلکاروں پر امیگریشن کے علاوہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں بھی تعیناتی پر پابندی ہوگی۔

ایف آئی اے احکامات میں شامل افسران اور اہلکاروں کو باقاعدہ انکوائری کے بعد بلیک لسٹ اور پابندی لسٹ میں شامل کیا گیا، بلیک لسٹ کے لئے جاری احکامات میں کراچی زون کے 13جبکہ ایف آئی اے سکھر کے 2 افسران شامل ہیں۔

دیگر اہلکار و افسران کا تعلق گوجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ، ملتان، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور بلوچستان سے ہے، مذکورہ اہلکاروں کو یونان میں کشتی حادثے کے حوالے سے تحقیقات میں ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

Thanks ARY News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button