Uncategorized

بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال خان نے مستعفی

بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بلوچستان کے صوبائی وزیر کھیل خالق ہزارہ نے تصدیق کی ہے کہ جام کمال نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گورنر بلوچستان نے جام کمال کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا ہے۔جام کمال خان کے خلاف 20 اکتوبر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔ 65 اراکین پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کے 33 ارکان نے تحریک پیش کرنے کی حمایت کی تھی۔
گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی کارروائی کا ایجنڈا بھی جاری کردیا تھا۔ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری کل 25 اکتوبر کودن 11 بجے ہونا تھی۔

Leave a Reply

Back to top button