تازہ ترینسیاسیات

پنجاب میں تابڑ توڑ چھاپے، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان گرفتار

صوبہ پنجاب میں ایک بار پھر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا، تابڑ توڑ چھاپوں میں سیکڑوں ملزمان کو حراست میں لے کر لاک اپ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور میں 9مئی اور 14مارچ کو تشدد واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

اس حوالے سے اب تک کی ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس نے24گھنٹے کے دوران 252مفرور ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائیاں سی آئی اے، آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کے اہلکاروں نے کیں، پولیس نے24گھنٹے کے دوران920مقامات پر چھاپے مارے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے، پولیس کی جانب سے1082 مفرور ملزمان کی لسٹیں تیار کی گئی تھیں۔

لاہور پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جاہے ہیں، لاہور میں 1082مفرور ملزمان اور پنجاب بھر میں 4082ملزمان کی لسٹیں تیار کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button