خبریںپاکستان سے

14 ماہ کے بعد ملکی معیشت میں استحکام آ چکا ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے 14 ماہ کے بعد ملکی معیشت میں استحکام آچکا ہے، اللہ کاشکر ہے کہ پاکستان کی سمت درست جانب جا رہی ہے، اب ہمیں پاکستان کی معیشت کو آگے لے کر جانا ہے.
وزیراعظم نے ہوا سے 360 میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول دوست منصوبوں کے افتتاح پر خوشی ہے، ہوا سے بجلی کی پیداوارماحول دوست اور سستی بھی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ چین کا 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا معجزہ ہے، چھوٹا سا سنگاپور جس کی ایکسپورٹ 300 ارب ڈالر سےزیادہ ہے، شارٹ ٹرم منصوبہ بندی ہماری بدقسمتی ہے اور چین کی کامیابی کا راز لانگ ٹرم منصوبہ بندی ہے۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان میں ہائیڈل الیکٹرک سٹی کی بہت زیادہ صلاحیت ہے، ہائیڈل الیکٹرک کو چھوڑ کر ہم نے مہنگے فیول سے بجلی پیدا کی، ہمارا مقابلہ بنگلا دیش ،بھارت جیسے جنوبی ایشیا کے ممالک سے ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے، پاکستان کو آگے جاکر پانی کا مسئلہ اور بڑھ جائے گا، اللہ نے ہمیں بڑے مشکل وقت سے گزارا ہے، اقتصادی ٹیم نے مشکل وقت کام کرکے روپے کو مستحکم کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہورہا ہے،ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، اللہ کاشکر ہے کہ پاکستان کی سمت درست جانب جارہی ہے، اب ہمیں پاکستان کی معیشت کو آگے لیکر جانا ہے اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کاپہلاسال بہت مشکل تھا،20 ارب ڈالرکا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا، منصوبے عالمی مالیاتی کارپوریشن اورعالمی بینک کی مدد سے مکمل کریں گے، 14 ماہ کے بعد ملکی معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button