Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
Uncategorized

پاکستان کا اہم پارلیمانی دن, سیاستدان میدان میں اتر گئے

آج پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے . حکومت کا حصہ تمام سیاستدان پارلیمانی میدان میں اتر گئے .
الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر حکومت قانون سازی میں کامیاب ہوگی یا اپوزیشن اپ سیٹ کرے گی؟ فیصلے میں اب زیادہ دیر نہیں ہے
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز منظور کرانے کیلئے تحریک انصاف کا اتحادیوں پر کافی زیادہ انحصار ہے۔دونوں ایوانوں میں ارکان کی مجموعی تعداد چار سو چالیس ، حکومت اور اتحادیوں کے پاس دو سوانتیس ارکان ہیں۔
اپوزیشن کے ارکان کی تعداد دوسو گیارہ ہے۔ حکومت اور اپوزیشن ایوان میں نمبرز پورے کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔
وزیراعظم آج کےمشترکہ اجلاس سے قانون سازی کرانے کیلئے متحرک ہیں اورانہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے دو بار مشاورت کی ہے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کی حکمت عملی پربھی غور کیا گیا ہے۔
وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ عمران خان نے ارکان کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!