سیاسیات

ایم کیو ایم سے وزارتوں پر کوئی بات نہیں ہوئی ، شہباز شریف

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ملک ایک اور انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا، تمام جماعتوں نے اتفاق کیا پی ٹی آئی کے انکار کے بعد مسلم لیگ ن ان سب جماعتوں میں اکثریت میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کا ماننا ہے مسلم لیگ ن کو حکومت بنانے میں سپورٹ کیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان سے وزارتوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کو ابھی واضح جواب نہیں دیا
ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کو رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے مسلم لیگ ن کو جواب دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد باضابطہ اعلان کرے گی، وزارتوں اور دیگر معاملات پر حکومت بننے کے بعد بات چیت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button