سیاسیات

کیا نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو گئے؟

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور پارٹی کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیاست سے کنارہ کش ہونے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش نہیں ہو رہے ہیں۔ وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نہ کرنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ سیاست چھوڑ دی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف اگلے پانچ سال نہ صرف سیاست بلکہ وفاق اور پنجاب حکومتوں کی سرپرستی کریں گے۔ شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، ہم نواز شریف کے حکم کے پابند ہیں، ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف واضح کر چکے کہ تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی اور وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے واقف ہیں انہیں ان کے اصولی موقف کا پتہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button