فن اور فنکار

شاہ رخ خان کا کتنا فلمی کیرئیر باقی ہے؟

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بڑھتی عمر کے ساتھ ان کے فلمی کیرئیر کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم اب خود شاہ رخ خان نے اپنے کے حوالے سے وضاحت کر دی ہے۔

دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2024 میں شاہ رخ خان نے شرکت کی جہاں انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بھی گفتگو کی
شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ کبھی بھی بین الاقوامی فلم کا حصہ نہیں بنے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی بین الاقوامی فلم کا حصہ بنیں۔

اس کے ساتھ ہی اداکار نے اپنی ایک اور خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بالی وڈ اداکار جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کردار کیلئے وہ بہت چھوٹے ہیں۔

دوران انٹرویو اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے کیرئیر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے ابھی 35 سال باقی ہیں اور وہ ایک ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جسے پوری دنیا پسند کرے۔

واضح رہے گزشتہ سال شاہ رخ خان کی 3 فلمیز پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہوئی تھیں اور تینوں ہی فلمیں سپر ہٹ شمار کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button