سیاسیات

تحریکِ انصاف کے نو منتخب ایم این اے اغواء

نو منتخب پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔

اس بات کا دعویٰ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایکش پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نو منتخب پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو سیالکوٹ سے اغواء کیا گیا ہے
عمر ایوب کا مزید کہنا ہے کہ اسلم گھمن کو پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھاندلی اور اسلم گھمن کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اسلم گھمن حلقہ این اے 74 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button