فن اور فنکار

خلیل الرحمان قمر نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، پارٹی بھی بتا دی

معروف ڈراما و فلم لکھاری اور شاعر خلیل الرحمان قمر نے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انشاللہ! میں اگلی بار الیکشن لڑوں گا۔ڈرامہ نگار کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ سر! آپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نشست سے الیکشن لڑیں گے؟ جس پر خلیل الرحمان قمر نے پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کی حامی بھری۔خلیل الرحمان قمر نے ملک کی ترقی میں کھڑی رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ بندی، برادری ازم، مہنگے انگلش اسکول اور سیاسی جماعتوں کی باہمی نفرت کی وجہ سے میرا ملک ترقی کی طرف گامزن نہیں ہورہا۔اُنہوں نے اپنی اگلی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگلی بار الیکشن لڑنے کے فیصلے پر آپ سب نے جتنا پیار دیا ہے میں اُس پیار کے صدقے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button