انتخابات

ایک اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نے نشست جیت لی

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اور استحکام پاکستان پارٹی نے ایک اور سیٹ جیت لی۔

این اے 88 خوشاب کا غیرحتمی نتیجہ الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا جس کے مطابق آئی پی پی کے امیدوار گل اصغر خان 82 ہزار 577 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 3 ہو گئی۔

پی کے 90 کوہاٹ کا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آگیا جس میں پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آفتاب عالم آفریدی 45 ہزار 358 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے کامیاب 5 ارکان قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیش کے مطابق این اے 260 سے جمعیت علمائےاسلام کے عثمان بادینی اور این اے261 سے جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب قرار پائے۔

این اے262 سے آزاد امیدوار عادل بازئی کامیاب ہوئے جب کہ این اے 264 سے پیپلزپارٹی کے نوابزادہ جمال رئیسانی  کامیاب قرار پائے۔

این اے 265 سے جےیوآئی کے مولانافضل الرحمان کامیاب قرار پائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button