پاکستان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا حکم

 نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنرراولپنڈی کی جانب سےعام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔

محسن نقوی نے الزامات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے الزامات کی انکوائری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائےگی اور کمشنرراولپنڈی کےالزامات کےحوالےسےحقائق کوسامنے لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button