سیاسیات

وزارت عظمیٰ کا عہدہ کس کو دیا جائے ، سینیٹر مشاہد حسین سید کا نواز شریف کو مشورہ

 ن لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کاعہدہ پیپلز پارٹی کو دیں اور خود صدر مملکت اور مسلح افواج کےسپریم کمانڈرکاعہدہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نوازشریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 1977 کے بعد انتہائی متنازع انتخابات ہوئے اب آگے کیاکریں، بہت احتجاج ہوگیا،میاں صاحب اسٹیٹس مین کا کردار اداکریں۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ میاں صاحب معاملات اپنے ہاتھ میں لیں،3چیزیں طے کریں اور بڑےدل کامظاہرہ کریں،وزارت عظمیٰ کاعہدہ پیپلزپارٹی کو دیں۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ نواز شریف پی ٹی آئی کی طرف مصالحت کا ہاتھ بڑھائیں اور الیکشن میں اکثریت حاصل کرنےوالی پی ٹی آئی کےمینڈیٹ کا احترام کریں۔

نواز شریف صدر مملکت اور مسلح افواج کےسپریم کمانڈرکاعہدہ لیں، مخلوط حکومت کی کھچڑی پکانے سےکام نہیں چلےگا،تباہی ہوگی، سیاسی پیوندکاری ہوئی تو1977 کے الیکشن کے بعد جیسی ٹریجڈی ہی سامنے آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button