دنیا

3 روز قبل شادی کرنے والا نوبیاہتا جوڑا اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید

اسرائیلی فوج نے 3 روز قبل شادی کرنے نوبیاتا فلسطینی جوڑے کو بمباری میں شہید کردیا۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ پر فضائی بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

عبداللّٰہ ابو نہال نامی شہری کی جمعے کے روز شادی ہوئی تھی، تاہم اپنی شادی کے دو روز بعد ہی فلسطینی جوڑا اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری میں شہید ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری میں مزید 6 فلسطینی شہید اور تین زخمی بھی ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 92 تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button