سیاسیات

ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنے کیلیے مجبور کیا جا رہا ہے، شیر افضل مروت

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھنے کیلیے ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑا عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے لیکن ہم ان کو پاکستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

شیر افضل  مروت نے کہا کہ ان کی حکومت نے ایک لقمہ بھی کھایا تو آپ کو حساب دینا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے اپنے حق کیلیے پرامن رہ کر جدوجہد کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے انتہائی نامناسب رویہ اپنایا، عدالت نے ہدایت دی تھی بانی پی ٹی آئی ملاقات کرائی جائے، ہم جیل سپرنٹنڈنٹ کےرویےکی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو ایک کمرے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، ان کو انتہائی ناقص غذا دی جا رہی ہے، کل ہم اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button