سیاسیات

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : کون کون سی اہم شخصیات گواہی دیں گی؟

 بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں گواہی دینے والوں کے نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں گواہان کی فہرست سامنے آگئی۔

نیب حکام 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں کل 59 گواہان کو پیش کریں، گواہان میں پرویز خٹک، اعظم خان زبیدہ جلال اور ڈپٹی سیکرٹری اسٹیٹ ریکوری یونٹ کیبنٹ ڈویژن محسن امان شامل ہیں۔

چیف فائنانس آفیسر القادر یونیورسٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اسٹیٹ بینک سید انصر حسین ، ایکٹنگ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر القادر یونیورسٹی محمد امجد الرحمان اور سابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم ندیم افضال گوندل بھی گواہوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے احتساب عدالت نے پانچ گواہان کو 6 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی تھی ، جس پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کاعدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button