سیاسیات

مریم نواز کی پلاسٹک سرجری ہوئی یا نہیں؟ کلاس فیلو نے کہانی ختم کردی

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی لیکن وہ دیگر خواتین کی طرح بیوٹی کریمز ضرور استعمال کرتی ہوں گی۔ حال ہی میں عفت عمر ایک پوڈکاسٹ کی مہمان بنیں جس کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، اس کلپ میں اداکارہ کو مریم نواز کی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پوڈکاسٹ کے میزبان نے عفت عمر سے پوچھا کہ آپ کی نظر میں پاکستان کی سب سے خوبصورت سیاستدان خاتون کون ہیں؟ اس سوال کے جواب میں عفت عمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نام لیا۔ عفت عمر کا جواب سُن کر میزبان نے مریم نواز کی پلاسٹک سرجری سے متعلق سوال کیا جس پر عفت عمر نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز نے اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں مریم نواز کو کالج کے زمانے سے جانتی ہوں، وہ اُس وقت بھی بہت خوبصورت تھیں لیکن وہ تھوڑی موٹی تھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جو خواتین پلاسٹک سرجری کرواتی ہیں، اُن کے چہرے دور سے ہی الگ نظر آتے ہیں جبکہ مریم نواز تو پیدائشی خوبصورت ہیں۔ عفت عمر نے کہا کہ مریم نواز دوسری خواتین کی طرح اپنے چہرے کا خیال رکھنے کے لیے بیوٹی کریمز کا استعمال کرتی ہوں گی لیکن انہوں نے کبھی اپنے چہرے کے ساتھ کوئی تجربہ نہیں کیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب ہم کالج میں تھے تو اُس وقت بھی مریم نواز کی رنگت ایسے ہی چمکتی تھی، اُن کے چہرے سے لائٹیں نکلتی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button