پاکستان

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان آنے کی دعوت

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور حمایت پر سعودی عرب کی تعریف کی اور محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی قیادت اورعوام کو رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ مقدس ماہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

Thanks Jang News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button