سیاسیات

جنرل (ر) فیض کے بڑے بھائی نجف حمید راولپنڈی سے گرفتار

سابق ڈی جی، آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے بڑے بھائی اور سابق تحصیلدار نجف حمید کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ انسداد رشوت ستانی نے راولپنڈی کی عدالت سے نجف حمید کو گرفتار کیا، وہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کو ایک مقدمے میں مطلوب تھے اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔

نجف حمید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، وہ تاخیر کے ساتھ عدالت پہنچے تو عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ نجف حمید کو حراست میں لے کر چکوال روانہ ہوگیا، انہیں کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔
نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی ہیں جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن چکوال میں ان کے خلاف فراڈ سیکشن 420.468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2023 میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے بھائی سردار نجف حمید کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے تحقیقات شروع کیں تھیں۔

اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر چکوال کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سردار نجف حمید کی زمینوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

اینٹی کرپشن راولپنڈی کے مطابق سردار نجف حمید نے نائب تحصیلدار سے گرداور کے عہدے پر ترقی کے لیے کئی سینئرز کو سُپر سیڈ کیا تھا اور آمدن سے زائد اثاثے بنائے تھے۔

واضح رہے کہ نجف حمید کو 16 فروری 2023 کو نائب تحصیل دار کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا اور ان کو چارج فوری چھوڑ کر کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نائب تحصیلدار نجف حمید کو مِس کنڈکٹ اور عوامی مفادات کے پیش نظر معطل کیا گیا تھا۔

Thanks Jehanpakistan News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button