فن اور فنکار

اداکارہ عائشہ عمر کی سرجری اور فلسطینی مظلوموں کے درمیان کیا تعلق ہے؟

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی کالر بون کی سرجری کروائی ہے۔ اور اس سے متعلق انکی اپڈیٹس سوشل میڈیا پر آرہی ہیں۔ اب انہوں نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی بھائی اور بہنوں کی تکالیف کا سوچ کر انہیں اپنی سرجری میں ہمت ملی ہے۔

اداکارہ نے کالر بون سرجری کے بعد اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے پیچیدہ آپریشن کے متعلق معلومات مداحوں سے شیئر کی۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود انہیں اب بھی چلنے پھرنے اور بات چیت میں دشواری کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پیلوک بون کے حصے سے ہڈی کا ٹکڑا لے کر ان کے کالر بون کی جگہ پر لگایا گیا ہے جبکہ ساتھ میں سپورٹ کیلئے ٹائٹینیم پلیٹس بھی لگائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ عائشہ عمر نے 15 مارچ کو انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ 8 سال قبل ایک حادثے میں ان کی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی یکم رمضان کو سرجری کی گئی ہے۔

Thanks Jehanpakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button