خواتینسپیشل رپورٹ

سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں کمیشن پاس کرکے گزیٹڈ آفیسر بن گئیں

 سموسہ فروش کی دو بیٹیاں گزیٹڈ افسر بن گئیں، 6 بچوں کے والد حبیب نے سموسے بیچ کر بچوں کو تعلیم دلوائی۔

تفصیلات کے مطابق محنت اور لگن کی شاندار مثال، ٹنڈو جام میں سموسہ فروش کی دو بیٹیاں کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمہ لائیو اسٹاک میں گزیٹڈ افسر بن گئیں۔

مظفرآبادکالونی کےحبیب الرحمان انصاری کی دونوں بیٹیوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور گریڈ سترہ کی افسر بن گئیں۔

چھے بچوں کے والد حبیب انصاری نے گلیوں میں سموسے فروخت کرکے بچوں کا اعلیٰ تعلیم دلوائی، دو بیٹیوں کے افسر بننے پر حبیب الرحمان اور ان کی اہلیہ انتہائی خوش ہیں۔

ڈاکٹر صدف انصاری امتحان پاس کرکے گریڈ17میں وٹرنری آفیسربن گئی جبکہ ایک سال قبل بڑی بیٹی صباحت انصاری بھی وٹرنری افسربنی جو ٹھٹھہ میں تعینات ہیں۔

دونوں بیٹیوں نے اپنی کامیابی والدین کی محنت اور دعاؤں کی بدولت قرار دی ہے۔

Thanks ARY News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button